Wednesday, December 12, 2018

اسلام گڑھ کے نوجوان صحافی پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے ممبر بن گئے


اسلام گڑھ کے نوجوان صحافی و رکن چنار پریس کلب اسلام گڑھ وقار احمد چوھدری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے ممبر بن گئے۔ وہ اس سے قبل نیشنل پریس کلب واشنگٹن کے اعزازی رکن بھی ہیں۔ وقار احمد چوھدری کے ممبر پاکستان فیڈرل یونین اآف کالمسٹ بننے پر اسلام گڑھ کی صحافتی برادری میں خوشی کی لہر۔ تفصیلات کے مطابق چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے رکن اور نوجوان صحافی و کالم نگار وقار احمد چوھدری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے ممبر بن گئے۔ ان کا ممبر پی ایف یو سی بننے پر اسلام گڑھ کی صحافتی برادری سمیت ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور چنار پریس کلب اسلام گڑھ میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بند گیا ہے۔ صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ اور جملہ اراکین نے وقار احمد چوھدری کو مبارکباد پیش کرتے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ علاقہ کی بہتری اور تحریک آزادکشمیر کے لیے اپنے قلم کو موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنی، اپنے والدین اور علاقہ کی نیک نامی کا باعث بنیں گے۔

How to create You Tube Channel

 How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...