Sunday, August 16, 2020

نذیر انقلابی کا پیر گلی میں سڑک کا افتتاح، متعدد افراد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت


 مسلم لیگ ن حلقہ نمبر2کےامیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی نے پیرگلی کے مقام پر جاوید اختر کے گھر لنک روڈ کا افتتاح کیا اور مسلم لیگ ن میں جاوید اقبال،بابرعباس،انضمام احمد،عادل محمود کو اپنے کنبے قبیلے سمیت شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے ن لیگ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ طارق مدنی نے حاصل کی تقریب کی صدارت سماجی خدمت میں ایک بڑے نام محمد ندیم نے کی جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن حلقہ 2 کے امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی تھے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد نذیر انقلابی نے کہا کہ میرے لئے تمام ووٹر قابل عزت و قابل احترام ہیں اور ہم ان کے مسائل ترجع بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں


 اس 4 سالہ دور میں پلاک سے لے کر خالق آباد تک بلاتفریق ترقیاتی کام کیے ہیں اور آئندہ بھی اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں مجھے بخوبی علم ہے کہ حلقے کے نوجوانوں کے کیا مسائل ہیں ان کی نوکریوں کا مسئلہ بہت اہم ہے مگر ہمارے اسمبلی میں نہ ہونے کی وجہ سے ہم مسائل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ حق جو نوجوانوں کا ہے ان کو نہیں مل رہا اور وہ ڈگریاں ہاتھوں میں لئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں اگر اللہ نے مجھے موقع دیا اور آپ لوگوں نے مجھے پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اسمبلی کا ممبر منتخب کرادیا تو ان شاءاللہ ان تمام محرومیوں کا ازالہ کروں گا انھوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نےمیرٹ کی بالادستی کو قائم کرتے ہوئے احسن اقدامات کیے جس کی وجہ سے درجنوں اہل لوگ این ٹی ایس کے ذریعے ٹیچرز کی آسامیوں پر بھرتی اور پروموٹ ہوئے اس موقع پر راجہ فرید اسلم،راجہ توقیر نجیب ایڈووکیٹ ظاہرمحمود،راجہ محمد ندیم،راجہ خاورساحل نے بھی شرکائے تقریب سے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ہم کو حلقہ کی قائد محمد نذیر انقلابی پر مکمل اعتماد ہے اور اس بار الیکشن میں ہماری جیت ہوگی درجنوں لوگ دورسری جماعتوں سے ان کی کارکن کش پالیسیوں کی وجہ سے نذیر انقلابی کے قافلے میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا لیڈر تمام اعلی اوصاف و خوبیوں کا مالک ہے جس نے کبھی دھوکے اور فراڈ سے کام نہیں لیا نا ہی سکیمیوں سے کمیشن لیا ہے یہی وجہ ہے کہ سابقہ ادوار میں ہونے والے کاموں اور موجودہ دور میں ہونے والے کام میں نمایاں فرق ہے تقریب سے آخر میں میزبان تقریب جاوید اختر نے شرکائے تقریب اور مہمانوں اور قائدین کا شکریہ ادا کیا اور مزید تن من دھن لگاتے ہوئے بڑھ چڑھ کر محمد نذیر انقلابی کی سپورٹ کرنے اور ان کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


No comments:

Post a Comment

How to create You Tube Channel

 How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...