Monday, August 10, 2020

رٹھوعہ ہریام پل کا 17سالوں میں مکمل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، کونسلر محمد ندیم

 پیٹربرا سٹی کے کونسلر محمد ندیم نے کہا ہے کہ 17سال گزرنے کے باوجود رٹھوعہ ہریام پل کا مکمل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، دو مرتبہ آبااجداد کی قبروں کی قربانی دینے والے آج بھی اپنے حقوق کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان وآزادکشمیر اس نامکمل منصوبہ کے تکمیل کے لیے جلد از جلد اقدام اٹھائیں۔ تارکین وطن میں رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل کے حوالے سے خاصے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں کسی بھی منصوبہ کی تکمیل کے لیے ایک ٹائم فریم دیا جاتا ہے لیکن یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں شروع کیے جانے والے منصوبہ جات کی تکمیل کے لیا سال ہا سال لگ جاتے ہیں جس سے جہاں ایک طرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں پر اس منصوبہ کی لاگت میں کئی گنااضافہ ہوجاتا ہے۔ یہی صورتحال رٹھوعہ ہریام پل کی ہے جس کو شروع ہوئے اب تقریبا 17سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن یہ منصوبہ مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ حکومتوں کی عدم توجہ اور کرپشن اس منصوبہ کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹیں رہی ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ رٹھوعہ ہریام پل میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے اضلاع کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کی تکمیل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی عدم تکمیل سے تارکین وطن کے اندر سخت شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت، حکومت آزادکشمیر اور دیگر متعلقہ محکمہ جات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبہ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی اضطرابیت کا خاتمہ ہوسکے۔


No comments:

Post a Comment

How to create You Tube Channel

 How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...