Friday, August 14, 2020

زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں، 14اگست تجدید عہد کا دن ہے، سابق چیف جسٹس آزادکشمیر خان اعظم خان

 


سابق چیف جسٹس آزادکشمیر خان اعظم خان نے کہا ہے کہ یہ ہمارے باپ دادا کی قربانیوں کا صلہ ہے جو پاکستان کی شکل میں ہمیں ملا ہے جہاں پر ہم اپنے مذہب کے مطابق آزادانہ طریقہ سے اپنی زندگیاں بسر کرسکتے ہیں۔ قیام پاکستان کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والوں کے نام آج بھی سنہری حروف سے لکھے ہوئے ہیں۔ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ 


ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ رنگا رنگ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیرمین بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال کونسلر محمد ندیم، میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ سکندر اقبال، راجہ ابرار، نامور قانون دان تیمور علی خان ایڈوکیٹ، محمد امین، توقیر نجیب ایڈوکیٹ، طارق محمود سمیت کثیر تعداد میں افراد موجود تھے۔ تقریب کے آغاز میں پاکستان اور آزادکشمیر کے پرچم لہرائے گئے اور قومی ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔ کرونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے تقریب کا مختصر رکھا گیا۔ اس موقع پر کونسلر محمد ندیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

مہمان خصوصی سابق چیف جسٹس آزادکشمیر خان اعظم خان نے کہا کہ اپنے آباواجداد کی قربانیوں کے صلہ میں آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں اس پر ہم اللہ پاک کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے۔ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس کی قدر وہی جان سکتا ہے جو اس سے محروم ہے۔ زندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے اپنے جان و مال کی قربانی دینے والوں کے نام آج بھی سنہری 
حروف سے لکھے ہوئے اور رہتے دنیا تک وہ ہماری نئی نسل کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔  


No comments:

Post a Comment

How to create You Tube Channel

 How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...