Monday, August 10, 2020

غازی سنگل وکٹ کرکٹ کپ چکسواری کے تریال خان اور شاہد خان نے اپنے نام کرلیا

 غازی سنگل وکٹ کرکٹ کپ چکسواری کے تریال خان اور شاہد خان نے اپنے نام کرلیا، فائنل میں عتیق اور شاداب مجید کی جوڑی کو شکست، ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 46ٹیموں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق غازی کرکٹ کلب اسلام گڑھ کے زیر اہتمام منعقدہ غازی سنگل وکٹ کپ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ حیدر آباد اسلام گڑھ کرکٹ گراؤنڈ میں انعقاد پذیر ہوا جس میں کھڑی، شریف، جہلم، میرپور، کاکڑہ ٹاؤن، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال کی 46ٹیموں نے شرکت کی۔ 


ٹورنامنٹ آرگنائزرز میں راجہ عاصم رشید، عدیل عارف، شانی، احسان شامل تھے۔ فائنل میچ چکسواری کے تریال خان و شاہد خان 

اور عتیق اور شاداب مجید کی جوڑی کے درمیان کھیلا گیا جسے تریال خان اور شاہد خان نے اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں قومی و علاقائی سطح کے نامور کھلاڑیوں شاداب مجید، زمان خان، حمزہ شاہ، انیس، عابد فرید، محسن ملک،عزیر، عتیق، رحمت خان، شاہد، گودڑ، صداقت،تریال خان، شجاع  اور شانی نے شرکت کی۔فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔  


No comments:

Post a Comment

How to create You Tube Channel

 How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...