Thursday, August 6, 2020

اسلام گڑھ کے ماضی کے نامور کرکٹر ندیم سعید قریشی حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے

اسلام گڑھ کے ماضی کے نامور کرکٹر، برطانوی صحافی آصف قریشی کے کزن اور سعید آئرن مرچنٹ میرپور کے مالک ندیم سعید قریشی حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے، ندیم قریشی انتہائی ملنسار اور شریف النفس انسان تھے، ان کی اچانک موت کی خبر اسلام گڑھ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، نماز جنازہ ڈھلہ اسلام گڑھ میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ کے ماضی کے نامور کرکٹر، برطانوی صحافی آصف قریشی کے کزن اور سعید آئرن مرچنٹ میرپور کے مالک ندیم سعید قریشی دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ ایک ہفتہ قبل ہی برطانیہ سے پاکستان آئے تھے۔ وہ انتہائی ملنسار انسان اور شریف النفس شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی موت سے اسلام گڑھ کی فضا سوگوار ہوگئی۔ ان کی نماز جنازہ آبائی گاوں ڈھلہ میں ادا کردی گئی۔
Add caption

No comments:

Post a Comment

How to create You Tube Channel

 How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...