اسلام گڑھ اور ملحقہ علاقوں کنیلی رڑاہ کاکڑہ پوٹھہ بنگڑیلہ اور پیر گلی کراس میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا، شدید گرمی اور حبس میں بچے اور بوڑھے بے حال ہوگئے۔ بار بار کی ٹرپنگ اور کم وولٹیج سے قیمتی الیکٹرانکس اشیاء بھی جواب دینے لگیں۔تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے احتجاج کے لیے سر جوڑ لیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ دن اور رات کی بار بار کی۔لوڈشیڈنگ سے بچے اور بوڑھے نڈھال ہوکر رہ گئے ہیں۔ کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی قیمتی الیکٹرانکس اشیاء جلنے لگی۔ دن کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بجلی سے مشروط کاروبار تباہ ہوکررہ گئے ہیں۔ کرونا سے تباہ شدہ کاربار مزید بدحالی کا شکار ہورہے ہیں۔ اسلام گڑھ کی تاجر برادری اور سول سوئٹی نے محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
How to create You Tube Channel
How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...
-
میرپور (پی آئی ڈی )10 اگست 2020ء سانحہ چکسواری روپیال میرج ہال کے زمین بوس ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے بنائی گئی...
-
آزادکشمیر لوکل گورنمنٹ بورڈ کی انوکھی منطق، ریٹائرڈ ایس ڈی اوکو کنٹریکٹ بنیادوں پر میونسپل کارپوریشن میرپور میں ٹاون پلانر تعینات کردیا، نو...
No comments:
Post a Comment