Monday, August 10, 2020

روپیال میرج ہال کے زمین بوس ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ آگئی

 میرپور (پی آئی ڈی )10 اگست 2020ء

سانحہ چکسواری روپیال میرج ہال کے زمین بوس ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین و ناظم پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و سٹریکچرل انجینئر تنویر احمد قریشی نے بتایا کہ روپیال میرج ہال چکسواری کی بلڈنگ زمین بوس ہونے کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ عمارت کا سٹریکچرل ڈیزائن کانہ ہونا اور دوسرا بلڈنگ میں بغیر کسی سٹریکچرل انجینئر کی مشاورت سے مرمتی کا کام ہونا اور ساتھ ہیRCC دیوار کو توڑکر راستہ بنانا تھا بلڈنگ میں دھماکہ ہونے کا کوئی بھی عنصر نہیں پایا گیا۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسین بلڈنگ سٹریکچرل انجینئر شہزادہ اورنگزیب اور اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی بھی موجود تھے۔ ناظم پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و سٹریکچرل انجینئر تنویر احمد قریشی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سانحہ روپیال میرج ہال کے گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے 8رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔


کمیٹی نے روپیال میرج ہال کے آرکیٹیکٹ محمد ریاض آف گجرات اور ٹھیکیدار بوٹا کو سماعت کیا جس کے بعد موقع پر جاکر تباہ شدہ عمارت کا جائزہ لیا گیا انھوں نے بتایا کہ چار منزلہ میرج ہال بناتے وقت ابتدائی فاؤنڈیشن کی بنیادیں انتہائی کمزور رکھی گئی ا سطرح بلڈنگ کی ہر چھت پر 8انچ سے 1فٹ تک مٹی وغیرہ ڈالی گئی تھی۔پہلے فلور میں چاولوں کا سٹاک بھی رکھا گیا تھا دوران مرمتی میرج ہال میں مختلف تعمیراتی/مرمتی کے کام جاری تھے جن میں ہیوی سیلنگ سمیت RCCدیوارکو ہلٹی سے توڑا گیا انھوں نے بتایا کہ ادارہ ترقیات اور میونسپل کارپوریشن میں نان ٹیکنیکل لوگ نقشہ جات پاس کر رہے ہیں جس کے باعث اس طرح کے واقعات رونما ہونے کے مزید خدشات موجود ہیں انھوں نے حکومت کو تجویز دی کہ ضلع میرپور میں 3یا اس سے زائد منزلہ نان ڈیزائن شدہ عمارات کا فوری طور پر سٹریکچرل انجینئر سے سرو ے کروایا جائے تاکہ ان عمارات کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں کہ یہ عمارات قابل استعمال ہیں یا نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال آنے والے زلزلوں کے باعث یہاں مسقبل میں بننے والی عمارات کی تعمیر بلڈنگ کوڈز کے مطابق زلزلہ پروف ہونی چائیے۔


1 comment:

  1. 1xbet korean - Legalbet.co.kr
    Online casinos and sports betting. Online casinos, live blackjack, roulette and other live games. Best Bet. BONUS 1xbet CODE.

    ReplyDelete

How to create You Tube Channel

 How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...