عید پر قصابوں کی رجسٹریشن کے نام پر بلدیہ اسلام گڑھ بے ہزاروں روپے بٹور لیے، 500 روپے فی قصاب کے حساب سے سو کے قریب قصابوں نے رجسٹریشن کروائی، رجسٹرڈ قصابوں کی ٹیسٹ رپورٹ بھی بروقت نہ آسکی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے اپنے ہی گھر میں جانور ذبح کرنے والے قصاب کی رپورٹ بھی پازیٹو آگئی جو اسے عید کے تیسرے روز ملی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اسلام گڑھ نے عید پر قصابوں کی رجسٹریشن کی مد میں ہزاروں روپے کی دیہاڑی لگا لی۔ بلدیہ کی طرف سے فی قصاب 500 روپے رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق بلدیہ اسلام گڑھ کی حدود میں سو کے لگ بھگ قصابوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی۔ دوسری طرف رجسٹر کیے گئے قصابوں کی ٹیسٹ رپورٹس بھی بروقت نہ آسکیں اور قصاب بغیر رپورٹ کے ہی جانور ذبح کرتے رہے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے اپنے ہی گھر میں جانور ذبح کرنے والے قصاب کی رپورٹ عید کے تیسرے روز آنے پر مثبت نکل آئی جس نے متعدد دیگر گھروں میں بھی جانور ذبح کیے تھے۔ اسلام گڑھ کے قصابوں میں بلدیہ کی طرف سے 500 روپے فیس لینے اور پھر رپورٹس بھی بروقت نہ دینے پر غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
How to create You Tube Channel
How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...
-
میرپور (پی آئی ڈی )10 اگست 2020ء سانحہ چکسواری روپیال میرج ہال کے زمین بوس ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے بنائی گئی...
-
سابق چیف جسٹس آزادکشمیر خان اعظم خان نے کہا ہے کہ یہ ہمارے باپ دادا کی قربانیوں کا صلہ ہے جو پاکستان کی شکل میں ہمیں ملا ہے جہاں پر ہم اپن...
No comments:
Post a Comment