آزادکشمیر لوکل گورنمنٹ بورڈ کی انوکھی منطق، ریٹائرڈ ایس ڈی اوکو کنٹریکٹ بنیادوں پر میونسپل کارپوریشن میرپور میں ٹاون پلانر تعینات کردیا، نوجوان نسل ہاتھوں میں ڈگریاں لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، اپنے آپ کو میرپور کے حقوق کا محافظ کہنے والی سیاسی قیادت نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادجموں و کشمیر لوکل گورنمنٹ بورڈ مظفرآباد نے ایک ریٹائرڈ ایس ڈی او کو کنٹریکٹ بنیادوں پرمیونسپل کارپوریشن میرپور میں ٹاون پلانر تعینات کردیا ہے۔ اس تعیناتی سے نوجوان نسل جو ہاتھوں میں ڈگریاں لیے نوکریوں کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے کی حق تلفی کی جارہی ہے۔ کنٹریکٹ بنیادی پر ایک ریٹائرڈ ایس ڈی او کو ٹاون پلانر تعینات کرنے کی بجائے نئے سرے سے بذریعہ اشتہار نئی تعیناتی عمل میں لانا زیادہ مستحسن اقدام تھا جس سے نوجوانوں کے لیے حصول روزگار کے مواقع پیدا ہوتے۔ میرپور کی سیاسی قیادت جو اپنے آپ کو میرپور کے حقوق کا محافظ کہتی ہے وہ بھی اس تعیناتی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ ضلع میرپور کی سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تعیناتی کو فی الفور منسوخ کرتے ہوئے بذریعہ اشتہار آسامی کو پر کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
How to create You Tube Channel
How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...
-
میرپور (پی آئی ڈی )10 اگست 2020ء سانحہ چکسواری روپیال میرج ہال کے زمین بوس ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے بنائی گئی...
-
سابق چیف جسٹس آزادکشمیر خان اعظم خان نے کہا ہے کہ یہ ہمارے باپ دادا کی قربانیوں کا صلہ ہے جو پاکستان کی شکل میں ہمیں ملا ہے جہاں پر ہم اپن...
No comments:
Post a Comment