Friday, August 14, 2020

بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، حلقہ نمبردو کے ہائیر، ہائی اور مڈل مدارس کےنمائندگان کی شرکت


 بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں  جشن آزادی کے حوالے سے حلقہ نمبر دو کے ہائیر، ہائی اور مڈل مداراس کی مرکزی تقریب کا انعقاد، حلقہ بھر کے صدر معلمین کی شرکت، جشن آزادی کو یوم تشکر کے طور پر منایا گیا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تجدید عہد، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کو ختم کرانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ، تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔


 تفصیلات کے مطابق بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے حلقہ نمبر دو کے ہائیر، ہائی اور مڈل مدارس کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ نظامت کے فرائض سینئر ٹیکنیکل مدرس بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ محمد انور نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر جن مقررین نے خطاب کیا ان میں سینئر صدر معلم ہائی سکول اسلام گڑھ مختار احمد، صدر معلم ہائی سکول پوٹھہ بینسی شفیق احمد، صدر معلم ہائی سکول پنیام حافظ نوید اشرف، صدر معلم ہائی سکول چکسواری مسعود احمد، انچارج صدر معلم مڈل سکول آد ھ پلائی اللہ دتہ بسمل اور جونیئر ڈرائنگ مدرس ہائی سکول اسلام گڑھ عبداالرحمان مرزا شامل ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان اقبال کا وہ خواب ہے جس کو تعبیر میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔ پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی اور وقت نے ثابت کیا کہ یہ ایک حقیقت پسندانہ نظریہ تھا۔ آ ج پاکستان کی وجہ سے ہم آزادفضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ مذہب سمیت تمام معاملات میں ہمیں مکمل آزادی حاصل ہے۔ آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ لگانا ہوتو اس سے پوچھا جائے جو اس سے محروم ہے۔ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اس دن ہم اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے۔ 


ہمیں قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر در اصل تکمیل پاکستان کی جنگ ہے۔ پاکستان کے پرچم میں لپٹے شہیدوں کے بدن اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کشمیری اپنی آخری سانس تک پاکستان سے اپنی وفاداری نبھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے اچھے انداز میں عالمی سطح پر کشمیر کا کیس لڑا ہے تاہم موجودہ حالات کے تناظر میں اس کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق ِ خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ تقریب کے اختتام پر صدر معلم بوائز مڈل سکول گڑھا نسوال عبدالکریم چوھدری نے استحکام پاکستان، ملک کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی۔ 


No comments:

Post a Comment

How to create You Tube Channel

 How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...