Saturday, August 8, 2020

اسلام گڑھ میں پولیو مہم کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ، ڈی ایچ میرپور کی خصوصی شرکت

 آزادکشمیر میں رواں ماہ ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اسلام گڑھ میں محکمہ صحت کے اہلکاران کی تربیتی ورکشاپ، DHOمیرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ کی ٹریننگ ورکشاپ میں خصوصی شرکت، پولیو مہم کے دوران حسب سابق اپنے اہداف پورے کرنے کی ہدایات، ٹریننگ کا دوسرا سیشن 11اگست کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق  میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ کی وارڈز 1 اور 2 کی پولیو ٹیمز کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ کے دوران کرونا ایس او پیز کا مکمل اہتمام کیا گیا۔  یونین کونسل میڈیکل آفیسر اسلام گڑھ  قاضی عبدالعلیم نیہمراہ ایریا انچارج صاحبان ٹیموں کو آئندہ ہفتے  شروع ہونے والی پولیو مہم کی ٹریننگ دی۔ ضلع بھر میں منعقد ہونے والے ٹریننگ سیشنز کی طرح حسب پروگرام جناب ڈی ایچ اومیرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے از خود نگرانی کی۔ اسلام گڑھ کے تربیتی سیشن میں جناب ناظم صحت نے تمام شرکاء کی تربیت چیک کرتے ھوئے تفصیلی سوالات کئے جن کے شرکاء  نے بھر پور جوابات دئیے۔ یو سی ایم او اسلام گڑھ  قاضی عبدالعلیم نے   ڈی ایچ اومیرپور کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے انہیں کووڈ 19 کے دوران مثالی خدمات انجام دینے پر وزیر اعظم پاکستان کے تعریفی سرٹیفکیٹ اورانعامات حاصل کرنے پرمبارک باد پیش کی۔   ڈی ایچ اومیرپور  نے یو سی ایم او اور ایریا انچارج صاحبان اور ٹیموں کی خدمات کی بہت تعریف کی اور ان کی  بھر پور حوصلہ افزائی فرمائی اوردوران کیمپین سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھر پور محنت کی تلقین کی۔میو نسپل کمیٹی اسلام گڑھ کی بقیہ ٹیموں کی تربیت  11 اگست کو ہو گی۔


No comments:

Post a Comment

How to create You Tube Channel

 How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...