Thursday, August 13, 2020

رٹھوعہ ہریام پل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، لندن کے کونسلر کا وزیراعظم عمران خان کو مکتوب


لنڈن کے کشمیری نژاد کونسلر ڈاکٹر ذوالفقار نے رٹھوعہ ہریام برج کی عدم تکمیل پر وزیر اعظم پاکستان کو مکتوب تحریر کردیا، مکتوب میں 2016 میں مکمل ہونے والے منصوبہ کی عدم تکمیل پر عوامی تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ میرپور کی عوام کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھنے والے منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی بھی ہوگی، مکتوب میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دو بار گھر بار زیر آب لانے والے اہل میرپور کی قربانیوں کا بھی ذکر،منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نیوہیم لنڈن کے کشمیری نژاد کونسلر و چیرمین کشمیر گروپ برطانیہ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل اور تاخیر پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مکتوب تحریر کیا ہے جس میں تارکین وطن کشمیریوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم میرپور کمیونٹی کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ رٹھوعہ ہریام پل جس کو 2016 میں مکمل ہونا تھا تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے اور طویل عرصہ سے اس کا کام بھی بند ہے جس سے منگلا ڈیم کے لیے دوبار گھر بار کی قربانی دینے والوں کو شدید تحفظات لاحق ہیں۔ رٹھوعہ ہریام برج اہل میرپور کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبہ کی تکمیل سے یہاں پر سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ کی معیشت پر بھی مثبت انداز مرتب ہونگے۔ رٹھوعہ ہریام برج ڈیم اپریزنگ کے وقت متاثرین منگلا ڈیم کے لیے ایک تحفہ کی حیثیت رکھتا تھا لیکن اس کو حسب وعدہ مکمل نہ کرنے پر عوام کا حکومتی وعدوں سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔ آپ بحیثیت وزیر اعظم پاکستان وزارت امور کشمیر کو اس منصوبہ کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرکے مکمل کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ عوام میں پائی جانے والی پریشانی کا خاتمہ ہوسکے


1 comment:

How to create You Tube Channel

 How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...