پانچ سال قبل والدہ سے بچھڑنے والا بچہ اپنے والدین کی تلاش میں، عمرتقریبا10سال، نام قاسم اور والدہ کا نام تسلیم بتاتا ہے، گھر کا ایڈریس معلوم نہیں، خود کو آزادکشمیر کا رہائشی بتاتا ہے۔ بچہ اس وقت لالہ موسیٰ تھانہ میں موجود ہے، سب انسپکٹر لالہ موسیٰ کی خبر کواخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلا کر بچے کو والدین سے ملانے کی استدعا۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر لالہ موسیٰ کو لاہور ریلوے اسٹیشن سے ایک بچہ ملا ہے جس کی عمر تقریبا 10سال ہے۔ بچے کے مطابق وہ تقریبا پانچ سال قبل اپنے ماں جا کا نام وہ تسلیم بتاتا ہے کے ساتھ گھر سے نکلا تھا اور راستے میں کئی بچھڑ گیا تھا۔ بچے کے مطابق وہ پہلے کوئٹہ میں تھا۔ وہ اپنا نام قاسم بتاتا ہے۔ بچے کو اپنے گھر کا ایڈریس تو معلوم نہیں تاہم اس کو اس بات کا ادراک ہے کہ وہ آزادکشمیر کا رہنے والا ہے۔ سب انسپکٹر لالہ موسیٰ نے بذریعہ ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ چوھدری وسیم نواز اس خبر کو قومی اخبارات اور سوشل میڈیا وائرل کرکے بچے کے والدین کی تلاش میں مدد کی استدعا کی ہے۔
No comments:
Post a Comment