Friday, October 26, 2018
چنار پریس کلب اسلام گڑھ میں سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کی سلور جوبلی کا کیک کاٹ دیا گیا
سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر کی سلور جوبلی کی تقریبات جاری آج چنار پریس کلب اسلام گڑھ میں CUJ اسلام گڑھ کے زیر اہتمام سلور جوبلی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا تقریب سے سابق صدر CUJ ضلع میرپور چوہدری عبدالرزاق نیازی صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ راجہ عرفان صادق سینئر صحافی الیاس راجپوت جاوید چوہدری حاجی خالد حسین غفور حسین مصطفوی وقار چوہدری ابرار مغل راجہ کامران پیر سید لطیف گیلانی نے سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کے CUJ آزاد کشمیر کے صحافیوں کی ایک نمائندہ جماعت ہے جو آزاد کشمیر کے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی پے بانی صدر جناب ممتاز شمیم چوہدری مرحوم نے اپنی محنت اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے CUJ کی بنیاد رکھی آزاد کشمیر CUJ سے وابستہ تمام صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں اور بلخصوص مرکزی صدر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر جناب محمد ظفیر بابا صاحب نے جس طرح CUJ کو فعال کیا اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اور بھرپور جدوجہد کی اس پر مرکزی قائد CUJ مبارکباد کے مستحق ہیں مرکزی صدر جناب ظفیر بابا صاحب آزاد کشمیر کے صحافیوں کی آواز بن چکے ہیں مرکزی صدر نے آزاد کشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کو ایک نئی روح پھونک دی ہے جناب صدر نے آزاد کشمیر کے صحافیوں کو بھرپور محنت سے یکجا کر دیا جن علاقوں میں دو دو پریس کلب تھے ان کو یکجا کر دیا جناب ظفیر بابا صاحب آپ کی لازوال قیادت کو سلام اگر اس موقع پر قائد صحافت صدر کشمیر پریس کلب میرپور جناب سید عابد حسین شاہ صاحب کی کوششوں کو خراج تحسین پیش نہ کرنا بھی زیادتی ہے قائد صحافت جناب سید عابد حسین شاہ صاحب نے بھی جہاں آزاد کشمیر کے صحافیوں کے حقوق کی لڑائی لڑی وہاں میرپور کے عوام کی بھی آواز بن گئے اور میرپور کا بیٹا ہونے کا ثبوت دیا جناب سید عابد حسین شاہ صاحب کی عظمت کو سلام --
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
How to create You Tube Channel
How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...
-
میرپور (پی آئی ڈی )10 اگست 2020ء سانحہ چکسواری روپیال میرج ہال کے زمین بوس ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے بنائی گئی...
-
سابق چیف جسٹس آزادکشمیر خان اعظم خان نے کہا ہے کہ یہ ہمارے باپ دادا کی قربانیوں کا صلہ ہے جو پاکستان کی شکل میں ہمیں ملا ہے جہاں پر ہم اپن...
No comments:
Post a Comment