آزادکشمیر لوکل گورنمنٹ بورڈ کی انوکھی منطق، ریٹائرڈ ایس ڈی اوکو کنٹریکٹ بنیادوں پر میونسپل کارپوریشن میرپور میں ٹاون پلانر تعینات کردیا، نوجوان نسل ہاتھوں میں ڈگریاں لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، اپنے آپ کو میرپور کے حقوق کا محافظ کہنے والی سیاسی قیادت نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادجموں و کشمیر لوکل گورنمنٹ بورڈ مظفرآباد نے ایک ریٹائرڈ ایس ڈی او کو کنٹریکٹ بنیادوں پرمیونسپل کارپوریشن میرپور میں ٹاون پلانر تعینات کردیا ہے۔ اس تعیناتی سے نوجوان نسل جو ہاتھوں میں ڈگریاں لیے نوکریوں کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے کی حق تلفی کی جارہی ہے۔ کنٹریکٹ بنیادی پر ایک ریٹائرڈ ایس ڈی او کو ٹاون پلانر تعینات کرنے کی بجائے نئے سرے سے بذریعہ اشتہار نئی تعیناتی عمل میں لانا زیادہ مستحسن اقدام تھا جس سے نوجوانوں کے لیے حصول روزگار کے مواقع پیدا ہوتے۔ میرپور کی سیاسی قیادت جو اپنے آپ کو میرپور کے حقوق کا محافظ کہتی ہے وہ بھی اس تعیناتی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ ضلع میرپور کی سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تعیناتی کو فی الفور منسوخ کرتے ہوئے بذریعہ اشتہار آسامی کو پر کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے۔
Sunday, August 9, 2020
Saturday, August 8, 2020
اسلام گڑھ میں پولیو مہم کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ، ڈی ایچ میرپور کی خصوصی شرکت
آزادکشمیر میں رواں ماہ ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اسلام گڑھ میں محکمہ صحت کے اہلکاران کی تربیتی ورکشاپ، DHOمیرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ کی ٹریننگ ورکشاپ میں خصوصی شرکت، پولیو مہم کے دوران حسب سابق اپنے اہداف پورے کرنے کی ہدایات، ٹریننگ کا دوسرا سیشن 11اگست کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ کی وارڈز 1 اور 2 کی پولیو ٹیمز کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ کے دوران کرونا ایس او پیز کا مکمل اہتمام کیا گیا۔ یونین کونسل میڈیکل آفیسر اسلام گڑھ قاضی عبدالعلیم نیہمراہ ایریا انچارج صاحبان ٹیموں کو آئندہ ہفتے شروع ہونے والی پولیو مہم کی ٹریننگ دی۔ ضلع بھر میں منعقد ہونے والے ٹریننگ سیشنز کی طرح حسب پروگرام جناب ڈی ایچ اومیرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے از خود نگرانی کی۔ اسلام گڑھ کے تربیتی سیشن میں جناب ناظم صحت نے تمام شرکاء کی تربیت چیک کرتے ھوئے تفصیلی سوالات کئے جن کے شرکاء نے بھر پور جوابات دئیے۔ یو سی ایم او اسلام گڑھ قاضی عبدالعلیم نے ڈی ایچ اومیرپور کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے انہیں کووڈ 19 کے دوران مثالی خدمات انجام دینے پر وزیر اعظم پاکستان کے تعریفی سرٹیفکیٹ اورانعامات حاصل کرنے پرمبارک باد پیش کی۔ ڈی ایچ اومیرپور نے یو سی ایم او اور ایریا انچارج صاحبان اور ٹیموں کی خدمات کی بہت تعریف کی اور ان کی بھر پور حوصلہ افزائی فرمائی اوردوران کیمپین سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھر پور محنت کی تلقین کی۔میو نسپل کمیٹی اسلام گڑھ کی بقیہ ٹیموں کی تربیت 11 اگست کو ہو گی۔
پانچ سال قبل بچھڑنے والے بچے کو اپنے والدین سے ملانے میں مدد کریں
پانچ سال قبل والدہ سے بچھڑنے والا بچہ اپنے والدین کی تلاش میں، عمرتقریبا10سال، نام قاسم اور والدہ کا نام تسلیم بتاتا ہے، گھر کا ایڈریس معلوم نہیں، خود کو آزادکشمیر کا رہائشی بتاتا ہے۔ بچہ اس وقت لالہ موسیٰ تھانہ میں موجود ہے، سب انسپکٹر لالہ موسیٰ کی خبر کواخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلا کر بچے کو والدین سے ملانے کی استدعا۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر لالہ موسیٰ کو لاہور ریلوے اسٹیشن سے ایک بچہ ملا ہے جس کی عمر تقریبا 10سال ہے۔ بچے کے مطابق وہ تقریبا پانچ سال قبل اپنے ماں جا کا نام وہ تسلیم بتاتا ہے کے ساتھ گھر سے نکلا تھا اور راستے میں کئی بچھڑ گیا تھا۔ بچے کے مطابق وہ پہلے کوئٹہ میں تھا۔ وہ اپنا نام قاسم بتاتا ہے۔ بچے کو اپنے گھر کا ایڈریس تو معلوم نہیں تاہم اس کو اس بات کا ادراک ہے کہ وہ آزادکشمیر کا رہنے والا ہے۔ سب انسپکٹر لالہ موسیٰ نے بذریعہ ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ چوھدری وسیم نواز اس خبر کو قومی اخبارات اور سوشل میڈیا وائرل کرکے بچے کے والدین کی تلاش میں مدد کی استدعا کی ہے۔
Thursday, August 6, 2020
بلدیہ اسلام گڑھ کی عید پر عیدی مہم، قصابوں کی رجسٹریشن کے نام پر ہزاروں بٹور لیے
اسلام گڑھ کے ماضی کے نامور کرکٹر ندیم سعید قریشی حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے
![]() |
| Add caption |
Wednesday, December 12, 2018
اسلام گڑھ کے نوجوان صحافی پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے ممبر بن گئے
Tuesday, October 30, 2018
میرٹ بمقابلہ گریڈ۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر: قاسم نواز خان
Friday, October 26, 2018
نمبردار نیاز علی چوھدری۔۔۔۔۔ ایک درویش صفت انسان۔۔۔۔۔۔تحریر: راجہ عرفان صادق
نمبردار نیاز علی چوھدری۔۔۔۔ اک درویش صفت انسان
چنار پریس کلب اسلام گڑھ میں سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کی سلور جوبلی کا کیک کاٹ دیا گیا
Friday, October 19, 2018
زوبیا سکول فار اسپیشل چلڈرن اسلام گڑھ میں خسرہ کے ٹیکے لگانے کا کییمپ قائم کردیا گیا
Monday, October 15, 2018
اسلام گڑھ کا ایک علمی باب بند ہوگیا، کنٹرولر عبدلحمید چل بسے
اسلام گڑھ کی علمی شخصیت اور محکمہ تعلیم میں دہائیوں تک خدمات سرانجام دینے والے کنٹرولر عبدالحمید وفات پاگئے۔مرحوم بطور سابق کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ میرپور اور ہیڈماسٹر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔وہ
پروفیسر ڈاکٹر آصف حمید (شعبہ اردو
کےوالد اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر زبیر اخترکے چچا تھے۔ان کی نماز جنازہ بروز منگل 3 بجے نیوسٹی اسلام گڑھ سیکٹر ڈی والے قبرستان کے نزدیک ادا کی جائے گی
How to create You Tube Channel
How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...
-
How to create you tube channel YouTube is one of the most famous platforms for creating websites, video games, and more. Most of the intern...
-
مسلم لیگ ن حلقہ نمبر2کےامیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی نے پیرگلی کے مقام پر جاوید اختر کے گھر لنک روڈ کا افتتاح کیا اور مسلم لیگ ن میں جاو...










